ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایشیائی خواتین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے وندنا

ایشیائی خواتین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی قیادت کریں گے وندنا

Tue, 04 Oct 2016 17:51:09    S.O. News Service

نئی دہلی،4اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسٹار اسٹرائیکر وندنا کٹاریا 29اکتوبر سے پانچ نومبر کے درمیان سنگاپور میں ہونے والی چوتھی ایشیائی چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی 18رکنی خواتین ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ میں ایشیائی براعظم کی چوٹی کی پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں موجودہ چمپئن جاپان، ہندوستان، چین، کوریا اور ملائیشیا شامل ہیں۔وندنا کے ساتھ ڈفینڈر سنیتا لاکڑا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستانی ٹیم میں دو گول کیپر پانچ فارورڈ اور6 مڈفیلڈر اور پانچ دفاع ہیں۔ہندوستان اپنا پہلا میچ 29اکتوبر کو جاپان سے کھیلے گا،اس کے بعد وہ کوریا(30اکتوبر)، ملائیشیا(یکم نومبر)اور چین(چار نومبر)سے بھڑے گا۔فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ پانچ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ایشیائی چمپئنز ٹرافی راؤنڈ رابن بنیاد پر کھیلی جائے گی جس کے بعد سونے اور کانسے کے لیے میچ ہوں گے۔ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ نیل ہاگڈ نے کہا کہ ٹیم اب بھوپال میں پریکٹس کر رہی ہے اور اعتماد سے بھری ہے۔ہاگڈ نے کہا کہ اولمپکس میں ہمارے کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی تھی لیکن وہ اعتماد سے بھری ہیں،انہیں احساس ہو گیا کہ اعلی سطح پر کس طرح کے کھیل دکھانا ہے اور وہ ایشیائی چمپئنز ٹرافی کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں،ٹیم گزشتہ تین ہفتے سے بھوپال میں واقع سائی مرکز میں پریکٹس کر رہی ہے اور ریو کے بعد ملے آرام سے تازہ نظر آرہی ہے۔
ہندوستانی کپتان وندنا نے کہا کہ ایشیائی چمپئنز ٹرافی سے ٹیم کو خود کا اندازہ کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنے کو لے کر فخر محسوس کر رہی ہوں،یہ بہترین ٹیم ہے اور ہم سب ایک دوسرے کے کمزور اور مضبوط فریقوں کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔ریو کا تجربہ شاندار رہا اور بہتری کی کافی گنجائش ہے،مجھے لگتا ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ہمیں اپنا جائزہ لینے اور یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ہم اپنے میں کھیل میں ایک ٹیم اور انفرادی طور پر کہاں بہتر بنانے کے کر سکتے ہیں۔ٹیم اس طرح ہے۔


Share: